سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور مالاکنڈ سیمت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے بعد زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔