پاکستانی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ملالہ اب برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔ ملالہ یوسفزئی کو بہت جَلد فلمی اسکرین پر ’کاؤ گرل‘ کے روپ میں دیکھا جائے گا۔
ملالہ یوسفزئی ’ایکسٹرا کریکیولر‘ نامی فلم پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ رہی ہیں، وہ ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے سیزن 2 میں نظر آئیں گی۔
ملالہ یوسفزئی نے حال ہی میں اپنی ویب سیریز اور اداکاری کے آغاز سے متعلق غیر ملکی میڈیا ’برٹش ووگ‘ کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ ویب سیریز میں اداکاری کرنے پر ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ میں آخر کار اپنے اندر چھپی صلاحتیوں کو دکھا رہی ہوں۔
ملالہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے کبھی بھی فلمی پروجیکٹس میں آنے کی توقع نہیں تھی، میں آخرکار اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کر رہی ہوں۔
ملالہ یوسفزئی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ماضی سے اداکاری کا شوق تھا۔
واضح رہے کہ میوزیکل کامیڈی ویب سیریز ’وی آر دی لیڈی پارٹس‘ کا پہلا سیزن مئی 2021ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس ویب سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔