لاہور کے علاقے شالیمار میں بھائی نے اپنی بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے میں بھائی نے 40 سالہ سگی بہن کو بیوی کے ساتھ جھگڑا کرنے پر گھر بلایا اور تلخ کلامی کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ پروین کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر لیئے گئے ہیں ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔