حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان پر آگ لگنے سےمرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآبادمیں پریٹ آباد میں گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکا ہوا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی،آتشزدگی کےباعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے۔
چارزخمی سول اسپتال حیدرآباد،دو سول اسپتال کراچی اورایک زخمی کراچی منتقلی کےدوران راستے میں دم توڑگیا، سلنڈر دھماکوں میں زخمی ہونے والے دس افراد اس وقت سول اسپتال حیدرآباد میں زیرعلاج ہیں،حادثے میں کل 52 افراد زخمی ہوئے۔
جاں بحق افرادکی نماز جنازہ پریٹ آباد عیدگاہ میں ادا کی جائےگی