وزیر اعظم شہباز شریف نے ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔
جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز اور صنعتی و کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے اس حوالے سے تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر ملکی معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے اور مزید استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے ، ایف بی آر کام کا آغاز کر چکا ہے، ملک میں مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی تو ہی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے دورہ چین کے دوران چینی صنعتکاروں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دوں گا۔