قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ ملک میں شادی شدہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں بلوچستان پہلے اور سندھ آخری نمبر پر ہے ۔
کمیشن رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان میں شادی شدہ خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ رہیں، جہاں ذہنی و جسمانی تشدد کے 19واقعات رپورٹ ہوئے ۔ ایک 179 کیسز کے ساتھ خیبرپختونخوا دوسرے نمبر پر ایک 103 واقعات کے ساتھ پنجاب تیسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق شادی شدہ خواتین پر تشدد کے سب سے کم واقعات سندھ میں رپورٹ ہوئے جہاں تعداد 60 رہی۔