کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں2روزکی مندی کےبعد آج تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 75ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی، 100انڈیکس 462 پوائنٹس بڑھکر 75ہزار300 پوائٹس پرپہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ74 ہزار836 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔کرنسی ڈیلرز کےمطابق کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی میں معمولی اضافہ ہوگیا،
انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔