نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستانی حکام سے نئے بجٹ میں درآمدات پر عائد پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے نئے بجٹ میں برآمدی شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم اور درآمدات پر ڈیوٹیز کم کی جائیں۔
عالمی مالیاتی ادارے نے زور دیا ہے کہ درامدات پر عائد پابندیاں مرحلہ وارختم کی جائیں، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے درامدات پر عائد ڈیوٹیوں میں کمی پراتفاق کرلیا ہے۔
وزارت تجارت نے ٹیرف میں کمی کےفیصلے میں مقامی صنعت کےتحفظ پرزور دیا ہے۔ مؤقف اختیار کیا کہ ٹیرف میں کمی کا فیصلہ مقامی مارکیٹ کے تحفظ کو پیش نظررکھا جانا چاہیے، وزارت تجارت نے درآمدات پرعائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کی مخالفت بھی کی ہے۔