وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتوکی میں خسرہ سےبچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لےلیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےسیکرٹری صحت سےفوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے،وزراء اور محکمہ صحت کےحکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت کردی۔
اس موقع پروزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اورنااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں،کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے،متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے
وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔