تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افرادجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہیں،حادثے کے بعد زخمی افراد اور لاشوں کوسول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا۔
طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لئےکوئٹہ منتقل کردئیے جائیں گے،لاشین سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھے گئے ہیں،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
المناک حادثے پہ وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، لواحقین سے اظہار ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔