مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بجٹ پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تجاویز لی جائیں گی ۔
لازمی پڑھیں۔ ’ عمران ، ظہیر الاسلام کی تیسری قوت ‘، انکار کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا، نواز شریف کا چیلنج
اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا کو اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
نوازشریف نے مریم نواز کو ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
نواز شریف بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کریں گے۔