یومِ تکبیر کےموقع پرملک بھر میں قرآن خوانی اوردعاؤں کا اہتمام کیا گیا،ملک بھر میں آج ”یومِ تکبیر“ملی جوش و جذبے سےمنایا جارہا ہے۔
دن کا آغاز مساجدمیں قرآن خوانی اورپاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا، علماء کرام نے پاکستان کی سربُلندی کیلئےخصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
علماء کرام کا کہنا تھاکہ ”28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،"آج پاکستان1998کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے"
"آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے، آمین۔