پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26 سال مکمل ہوگئے،آج پاکستان بھرمیں ”یوم تکبیر“ قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے
28مئی1998کو پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
آج پوری قوم کا سرفخرسے بُلندہےاورپہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے'' نعرہ تکبیر اللہ اکبر'' بلند کیا۔
ایٹمی تجربات نےثابت کیا کہ”پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا“
یوم تکبیر پیغام ہےکہ'' پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔
آج پاکستان 1998ء کےمقابلےمیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے،آج پاک فوج اور جمہوری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔
1998 سے اب تک پاکستان نےملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانےکیلئے ابدالی،ابابیل، غزنوی، شاہین، غوری اور بابر،فتح اور دیگر بیلسٹک میزائلز کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے۔
پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اورکسی بھی صورت میں جارحیت کو روکنے کی اپنی کاوشوں کو جاری و ساری رکھے گا۔