یومِ تکبیر کےتاریخی موقع پرعوام نے اپنے جذبات کے اظہارمیں کہا28 مئی 1998 وہ تاریخ سازدن ہےجب پاکستان عالمی نقشے پر ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔
28 مئی کو پاکستان کی لازوال تاریخ میں یومِ تکبیر اور یومِ تجدید کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ،28 مئی کو ملک دشمن عناصر کو یہ واضح پیغام پہنچا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کا بھرپور حساب لیا جائے گا
یومِ تکبیر کےحوالے سے پاکستانی عوام نے اپنے احساسات اورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایٹمی دھماکے کا مقصد دنیا کو یہ باور کروانا تھا کہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،اس سے پہلے دنیا میں صرف 6 ممالک کے پاس ایٹمی طاقت تھی اور پاکستان ساتویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا،
پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ملک بنا جو ایٹمی طاقت کا حامل ہے،ہم یوم تکبیر کے موقع پر سائنس دانوں،عسکری قیادت اوراس پروگرام میں شریک تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللّٰہ پاکستان کو ہمیشہ قائم ودائم رکھےاورہم اس حوالے سے افواج پاکستان کا بھی بھرپور شکر ادا کرتے ہیں،ہمیں فخر ہےکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔
28 مئی کو ایٹمی دھماکہ کرکےپاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا،یہ عظیم الشان دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا