اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے سپارکو کے لئے 4 ارب روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپارکو کیلئے چار ارب روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق رقم پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹیلائٹ نظام پر خرچ کی جائے گی ۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کیلئے بیس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ، وزارت داخلہ کے لئے تئیس لاکھ روپے اور وزارت قانون کی ایک کروڑ ترانوے لاکھ روپے سے زیادہ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔
کھاد کے کارخانوں کو 30 ستمبر 2024 تک گیس کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی گئی ۔