پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے ۔ دوسری جانب لاہور کی معروف شاہ عالم مارکیٹ کے صدر خواجہ عامر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل مارکیٹ کھلی رہے گی ۔ سیکرٹری شاہ عالم مارکیٹ کا کہناتھا کہ مارکیٹ میں کل تمام کاروباری مراکز کھلے رہیں گے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم تکبیر 28 مئی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔
لاہور کی پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے بھی جاری کر دہ بیان میں تصدیق کر دی گئی ہے کہ کل تعلیمی ادارے میں چھٹی ہو گی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیاہے ، ترجمان کے مطابق امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ انٹر میڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے ۔