وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،فرزندان وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں سےملک میں امن قائم رہےگا،3کامیاب آپریشنز سے دہشتگردوں کا صفایا ہونا اہم کامیابی ہے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ایسےآپریشنزملکی سلامتی کیلئے ناگزیرہیں،ملک دشمن عناصرکا ٹھکانہ جہنم ہے،پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں لازوال ہیں،ہرشہری پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔