وزیرآباد کے علاقے علی پور چٹھہ میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی پیپر دینے کالج گئی تھی،ملزمان نے اغوا کرلیا، ملزمان نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنائیں، ملزمان ویڈیوز کے بہانے بلیک میل کرکے طالبہ کو دوبارہ بلاتے رہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی، کہا ملوث ملزمان کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔