تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی 278 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 9 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 21 پیسے ہوگئی۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو ایم ایس سی آئی ایشیا ایمرجنگ اینڈ فرنٹیئرز مارکیٹ انڈیکس میں گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی ڈالر کے خلاف پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی کے طور پر ابھرا ہے، جس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 8 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کی آمد نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔