وزیراعظم کی صدارت میں انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی پر اجلاس ہوا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئی جیز، پنجاب و سندھ رینجرز اور پاکستان کوسٹ گارڈز کےڈی جیزبھی شریک ہوئے۔
شہبازشریف نے اسمگلنگ میں کمی لانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ انسداد اسمگلنگ جنگ میں کئی اہلکاروں نےجام شہادت نوش کیا ۔ پوری قوم اِن شہداء کوسلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہورہا ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سول آرمڈ سروسز کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔