پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت کے بعد یونان میں گرفتار پاکستانی صحافی اور ایتھلیٹ مونا خان کو رہا کر دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مونا خان کو رہا کر دیا گیاہے جس کے بعد وہ ایتھنز روانہ ہو گئیں ہیں ۔ اس سے قبل دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کی خدمات حاصل کر لی تھیں اور مونا خان سے جیل میں ملاقات بھی کی تھی ۔ پاکستان نے سفارتکاری کے ذریعے مونا خان کو رہا کروا لیا ہے ۔
خاتون اینکر پرسن اور ایتھلیٹ مونا خان اپنے بیٹے کے ساتھ یونان کے دورے پر تھیں جب انہیں پولیس نے پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کر لیا۔