وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ الحمدللہ پاکستان اورپاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں، یو اے ای کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کااپنے ایک بیان کہنا ہے کہ دس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے،مثبت معاشی اشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ روزبروزریکارڈزقائم کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ سوانڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے روٹی سمیت دیگراشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی ،مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کیلئےشہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ انشاللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوامقام حاصل کرے گا دعا ہےاللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے والےعناصرکے شرسے ملک کومحفوظ رکھےحکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔