لاہور میں سیلون مالکن پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے شوہر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند نہ کرنے پر قتل کروانے کی کوشش کی اور پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون زینب جمیل کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں ، ہسپتال میں بھی جان سے مارنے کے پیغامات مل رہے ہیں، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے، متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ مجھے لگاکہ میرےبچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔
۔زینب پر فائرنگ کا واقعہ چند روز قبل ڈیفنس بی کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شوٹرز نے خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ، جلد بریک تھرو ممکن ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوٹرز جائے وقوعہ سے کچھ دور موٹر سائیکل اور پستول پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ شبہ ہے کہ خاتون کو ذاتی عداوت پر ٹارگٹ کیا گیا۔