ملکی معیشت میں بہتری لانےکیلیےقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب س انسداد اسمگلنگ کارروائیاں تواتر سے جاری ہیں۔
اس سلسلے کے تحت ایف سی بلوچستان نےصوبےمیں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیےمتعددکاروائیاں کیں۔
انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران،ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے مختلف ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔
برآمد کیے گئےسامان میں میں آٹا،چینی،یوریا، چاول، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،لائیو سٹاک، نارکوٹکس، تیل اور ممنوعہ اشیاء سمیت غیر ملکی کرنسی شامل ہیں
ایف سی بلوچستان کیجانب سے اسمگلنگ کرنے والےنیٹ ورک کو مؤثر طریقےسےناکام بنایا گیا،انسداد اسمگلنگ کی ان کاروائیوں میں پکڑی گئی اشیاء کی مالیت تقریباً دس ارب روپے ہے۔
ایف سی بلوچستان مستقبل میں اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔