پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان ، اعظم خان، عثمان خان ، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
سلکیشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں، حارث رؤف فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔
پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے جبکہ گروپ اے کی دیگر ٹیموں میں انڈیا، آئرلینڈ ، کینیڈا اور امریکہ ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور کینیڈا 11 جون کو مدمقابل ہوں گے، 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔