وزیرنجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان نےجاپانی سفیرواڈامٹسوہیرو سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اورتعاون کےامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسلام آباد میں وزیرنجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان کی جاپانی سفیرواڈامٹسوہیرو سے ملاقات ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورتعاون کےامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاعبدالعلیم خان نےجاپان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
اعلامیہ کے مطابق جاپانی سفیرکی طرف سے حکومت کےپالیسی اقدامات کوسراہاگیا،عبدالعلیم خان نےجاپانی سفیرکو نجکاری کےعمل سے بھی آگاہ کیا ۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ حکومت کا اسٹریٹجک اداروں کےعلاوہ تمام سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کا ارادہ ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئےانتہائی موزوں ملک ہے،سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان نےمسلسل حمایت پر جاپان کے سفیراورحکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔