وفاقی وزیر تنویر حسین نے کسانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ایپ بنانےکا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد فرٹیلائزر کمپنی سے لے کر ڈیلر تک کھاد کی نگرانی کی جائےگی۔
کسانوں کو کھاد کی بلاتعطل فراہمی کے معاملے پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ملاقات کی جس دوران دونوں وزراء نے زراعت کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زرعی شعبے کی ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے، یوریا اور ڈے اے پی کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی ہے،کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ایپ بنانےکا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد فرٹیلائزر کمپنی سے لے کر ڈیلر تک کھاد کی نگرانی کی جائےگی، وفاق اور صوبائی حکومتیں اس عمل کی بھر پور نگرانی کریں گی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہناتھا کہ ڈیلر کو پابند کیا جائے گا کسانوں کو کھادوں کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنایئے ، جو عناصر منافع خوری اوور پراسیسنگ میں ملوث ہوں گے ان کے کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جاے گی ، وفاقی حکومت ایجنسیوں کے زریعے بھی مانیٹرنگ رپورٹ لے گی ، انڈسٹری کو گیس کی سپلائی کی بلاتعطل فراہمی کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ، کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے کھاد امپورٹ بھی کر رہے ہیں ، پاکستان زرعی ملک ہے زراعت کی ترقی ہمارا ایجنڈا اور مشن ہے ، زرعی ترقی سے کسان اور ملک کی ترقی وابستہ ہے ، کسانوں کا کسی صورت استحصال قبول نہیں ہے ۔