وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سے وزیر تجارت جام کمال نے ملاقات کی ہے۔
منگل کو وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سے وزیر تجارت جام کمال نے اہم ملاقات کی جس کے دوران ملک کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر تجارت جام کمال کے ساتھ ملاقات میں نجکاری پروگرام میں پیشرفت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کو ملکی برآمدات سمیت تجارت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔