پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا۔
منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے اور بابراعظم پلیئر آف دی آف دی ٹورنامنٹ ہوں۔
سابق کپتان نے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کے ہر کھلاڑی کا پلان بناٸیں۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کامبی نیشن ابھی بھی سیٹ ہوسکتا ہے ، ورلڈ کپ سے قبل ابھی بھی کچھ میچز باقی ہیں ، جن لڑکوں کو موقع نہیں ملا ان کو کھلانا چاہیے ، تاکہ ورلڈکپ میں سارے آپشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمشہ ففٹی ففٹی ہوتا ہے ، پاک ،بھارت میچ اعصاب کا بھی ہوتا ہے ، امریکہ میں میچ ہونا بہت اچھا ہے ، ہم ہمیشہ بات کرتے ہیں پاک ، بھارت سیریز ہونی چاہیے ، ان میچز سے پلیٸرز بنتے ہیں، اسپورٹس کے لیے پاک، بھارت میچز کا ہونا بہت ضروری ہے، دونوں حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ایک مشکل فارمیٹ ہے اس میں ایک نمبر نہیں ہوتا، تھوڑے نمبر ایسے رکھنے ہیں کسی کو بھی اوپر نیچے کرسکیں، بابر کو پرفارمنس سے میچ جتوانا ہوگا ، کپتان کو ٹیم کو بھی سمبھالنا ہوگا ، بابر کو اپنے ساتھ ساتھ ٹیم کے ہر کھلاڑی کا پلان بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک کی ذمہ داری نہیں ہے کہ تیز کھیلے ، سب کھلاڑیوں کو صورتحال کےمطابق رنز بنانے ہونگے، بلے بازوں کی ذمہ داری ہے کہ 15 گیندیں کھیل لیں تو تیز رنزبناٸیں ، بیچ کے اوورمیں 10 کی اوسط سے رنز بناٸیں گے تو 200بنیں گے ، 200 رنز بنیں گے تو پاکستان کے پاس اچھا موقع ہوگا۔