پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا اور 100 انڈیکس 123 پوائنٹس بڑھ کر 75207 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں11 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 43 پیسے پر آگیا۔