سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ایف آئی اے نے آٹھ کروڑ کے فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اےکی جانب سے گرفتار افرادمیں نجی کمپنی کا مالک اوربروکر شامل ہیں،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
مقدمہ کےمتن کےمطابق ملزمان نےسعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا،خرچہ سعودی کمپنی نےادا کیا مگرملزمان نے ہر نرس سے 4لاکھ وصول کئے،سعودی سسٹم میں اندراج کےدوران بھی ہیرا پھیری، ایک ہی بارکوڈ پر 92 نرسز بھجوائیں۔
سعودی حکومت نےجعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا،حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم میں لایا گیا۔