پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئر کی قیمت میں اپرلاک کی حد بڑھادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکس چینج ن ےشیئرکی قیمت میں اپرلاک کے قواعد میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں ایک دن میں شیئرپرائیس زیادہ سے زیادہ7.5فیصد بڑھ سکتی ہے تاہم 27مئی سے ایک دن میں شیئر پرائس7.5 کے بجائے 8 فیصد بڑھ سکے گی۔
اسٹاک مارکیٹ ہر15دن میں بتدریج شیئر پرائس کے اپر لاک کی حد میں0.5 فیصد اضافہ ہوگا اور 22 جولائی تک ایک دن میں شیئر پرائس میں انتہائی اضافے کی حد10فیصد تک کردی جائے گی۔
سرکلر کے مطابق 10 روپے سے کم قیمت والے حصص کی قیمت ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ایک روپے تک بڑھ سکے گی، ایک دن میں شیئر کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ کمی کی حد7.5 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔