لاہور پنجاب اسمبلی میں وزیرپارلیمانی امورمجتبیٰ شجاع الرحمن نے پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پرجعلی خبریں پھیلانے پر ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کیا جس کے بعد پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024ء منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیا،اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں ،اپوزیشن ارکان نےبل کی منظوری پر احتجاج کیا اورکاپیاں پھاڑ دیں۔
صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کردیاصحافیوں نےبل کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ بل کا اطلاق الیکٹرانک،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ہوگا، فیس بک،ٹک ٹاک،ٹوئٹر،یوٹیوب،انسٹاگرام پر بھی بل کا اطلاق ہوگا،جرم ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا،کیس سننے کےلئے ٹربیونلز قائم کئے جائیں گے،ٹریبونل 180 دنوں میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوںگے،آئینی عہدوں پر تعینات شخصیات کے کیسز ہائیکورٹ کا بینچ سنے گا۔