ایڈوفی فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر اقدام کا آغاز کر دیا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈوفی فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو نان بینکنگ فنانشل کمپنی لائسنس دے دیا ہے۔
یہ ادارں پاکستان میں اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر اقدامات کے لیے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے،ايس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا اولین منصوبہ ہے۔
صارفین کو بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مختلف ڈیجیٹل قرضوں کے کاروباری ماڈلز کو تسلیم کیا ہے جو باآسانی قرض کے حصول کے لئے سہولیات پیش کرتے ہیں۔
2023 کا سرکلر 12انویسٹمنٹ فنانس سروسزکےدائرہ کارمیں مخصوص لائسنسنگ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے جاری کیا گیا تھا
ڈیجیٹل قرض کے لائسنس کے تحت سٹڈی ناؤ، پے لیٹر منصوبے کا تعارف طلباء کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے قرض حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مالی امداد کی پیشکش کرکے کم آمدنی والے طلباء کے لیے فنڈنگ کی رکاوٹوں اور مہنگے تجارتی مطالعاتی قرضوں پر انحصار کو کم کرنا ہے۔
ایڈوفی فنانشل سروسزجو اب اس شعبے میں سرخیل ہے، سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی قرضوں کے انتظام کو تبدیل کرنے میں راہنمائی کرے گی۔
کمپنی ایک صارف دوست ڈیجیٹل انٹرفیس تیارکرنےکا ارادہ رکھتی ہے جو درخواست کے عمل کو ہموار کرے گا اور انفرادی طلباء کے مالی حالات کے مطابق ادائیگی کے لچکدارمنصوبے پیش کرے گا۔
ڈیجیٹل عمل کے ذریعے، طلباء اپنے قرضوں کے لیے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں اور ان کا انتظام کر سکتے ہیں، جس سے وہ مالی مشکلات پر پریشان ہوئے بغیر اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکتے ہیں۔
جیسا کہ ڈیجیٹل فنانسنگ کا یہ نیا باب کھل رہا ہے، اس میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہر پاکستانی طالب علم کے لیے تعلیم کو قابل رسائی اور سستی بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔