سول سیکرٹریٹ پنجاب کے ایچ بلاک کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
عمارت میں آگ لگنے سے ہرطرف دھواں پھیل گیا، ملازمین باہرآگئے، آگ محکمہ ایمپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیٹنشن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم میں لگی۔
ذرائع کےمطابق آئی اینڈ سی کا ریکارڈ آگ کی نذرہوگیا،کمپیوٹر بھی جل گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایئرکنڈیشنڈ کے شارٹ سرکٹ سے کمرے میں آگ لگی۔
فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا،کولنگ کا عمل جاری ہے۔