سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 7 جون کو طلب کرلیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن تین ججز کی تقرریوں کے لیے نو ججز کے ناموں پر غورے کرے گا۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ججز جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے تین ججز کے نام زیر غور ہیں۔
سپریم کورٹ کے ججز کے لیے جن ناموں پر غور کیا جائے گا اُن میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا نام بھی شامل ہے۔