راولپنڈی میں 4 افراد نے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کے علاقے میں 4 افراد نے 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے۔ متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کا موبائل، 5 تولہ زیورات تاحال ملزمان کے پاس ہیں۔ ملزمان واقعے کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔