ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر ردعمل جاری کردیا۔
سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے خصوصی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں صدر رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔
لازمی پڑھیں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ریسیکو آپریشن جاری
اپنے بیان میں علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ واقعے سے ملک کے انتظامی معاملات متاثر نہیں ہوں گے۔
علی خامنہ ای نے اپیل کی کہ شہریوں کو ملکی معاملات سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔
لازمی پڑھیں۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تشویش
یاد رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ تبریز کے قریب ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔