چیف آف آرمی سٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر سے آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اتوار کو آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دوطرفہ پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور باہمی فوجی تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار اور آسٹریلوی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات میں اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔
ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا گیا ۔
آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی جانب سے پاکستانی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور انہوں نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا۔