چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ ملتان میں موسیٰ گیلانی کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق میسج والے نمبر کی لوکیشن خانیوال سے ٹریس ہوئی، ملزم کی گفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔