صدر استحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےکرغزستان کے پاکستانی طلبا طالبات سے اظہار یکجہتی کیاہے۔ کہتے ہیں پریشان طلبہ کو فوری ریلیف اور مدد کے لئے اقدامات ہو رہے ہیں۔
صدراستحکام پاکستان اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کرغزستان میں پاکستانی طلباو طالبات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے ان بچوں سے گہری وابستگی اوردلی ہمدردی رکھتے ہیں، وفاقی حکومت نے بشکیک حکام سے اپنے تحفظات کا اظہارکردیا ہے اورحکومت ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرتعلیم پاکستانی بچوں کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ طلبا و طالبات کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے انشاء اللہ جلد اچھی خبر آئیگی۔