ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا
5 تا 12 مئی کےدوران ملک بھر سے 565 میٹرک ٹن چینی، 4127 سگریٹ کے سٹاکس، 1322 کپڑے کے تھان اور 0.1986 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا
متعلقہ اداروں نے ملتان سے 99، کوئٹہ سے 3864 اور کراچی سے 164 سگریٹ کے سٹاکس برآمدکیے،ملتان سے 133 ،کراچی سے 483 ،اورکوئٹہ سے 706 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.028 ،کراچی سے 0.019، پشاور سے 0.016 اورکوئٹہ سے 0.135 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔
یکم ستمبر 2023 سےاب تک ملک بھر سے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 262میٹرک ٹن آٹا، 34626 میٹرک ٹن چینی، 236547 سگریٹ کے سٹاکس، 247133 کپڑے کے تھان اور 6.055 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں