این ٹی ڈی سی نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے 10 سالہ پلان نیپرا میں جمع کرا دئیے۔
نیپرا نے بجلی کے پیداواری اور ترسیلی پلان پر شراکت داروں سے تجاویز طلب کر لیں، بجلی پیداواری پلان 2024 سے 2034تک کے لئے بنایاگیا ہے،دستاویزات کےمطابق بجلی پیداواری اور ترسیلی پلان کیلئے سرمایہ کاری کا اربوں ڈالرکا تخمینہ لگایا ہے۔
جاری دستاویزات کےمطابق بجلی ترسیلی منصوبوں کیلئے 10سال میں 8ارب 70 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے،بجلی کےجاری ترسیلی منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ 3ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔
دستاویزات کےمطابق بجلی کے نئےترسیلی منصوبوں پرلاگت کا تخمینہ ساڑھے 5 ارب ڈالر ہے، 10سال میں قابل تجدید توانائی میں 46 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے،بجلی پیداواری صلاحیت 42ہزارسے 57ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے،بجلی طلب میں اضافہ 3.5 سے 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر لگایا گیا ہے۔