پارلیمنٹ ہاؤس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے 8 سیکیورٹی اہلکار معطل کردئیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کردی۔ معطل کئے گئے اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بغیر کارڈ کے غیرمتعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔ غیر متعلقہ افراد نے وزراء اور ارکان کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔
غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک بھی پہنچ گئے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔