اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجربینچ 21 مئی کو ٹیریان کیس کی سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس کی سماعت کے لیے تشکیل دیئے گئے نئے بینچ کے ارکان میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر اس بینچ کا حصہ تھے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنا فیصلہ اپ لوڈ کر دیا تھا جس کے مطابق دو ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا جبکہ چیف جسٹس آفس نے دو ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیزمیں نیا بینچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔