وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس کے بعد ایلیٹ فورس کی یونیفارم بھی زیب تن کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی،اس دوران انہوں نےخطاب کرتےہوئےکہا کہ وردی اعزاز کےساتھ امتحان بھی ہے،خواتین اہلکاروں کی پرفارمنس دیکھ کرخوشی ہوئی۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب سے قریبی رابطہ رہتا ہے،ڈاکٹر عثمان انور متحرک آئی جی ہے،پولیس کےوسائل میں کمی نہیں آنےدیں گے،پولیس کو جدید ترین سہولیات اورٹیکنالوجی دیں گے۔
اس دوران وزیراعلیٰ نےخواتین ایلیٹ اہلکاروں کوکیش پرائزدینےاورفورس میں تبدیلیوں کیلئے آئی جی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔