حیدر آباد میں شہری سے رشوت طلب کرتے ہوئے ایس ڈی او اور لائن مین کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں حیسکو کے ایس ڈی او اور لائن مین کو گرفتار کر لیا ۔ کارروائی فورتھ ایڈشنل سیشن جج اخترحسین کی نگرانی میں کی گئی۔