پاکستان کوسٹ گارڈز کی ساحلی پٹی پر انسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئےبھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔
انسداد منشیات اوراسمگلنگ کی روک تھام کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمدکی گئیں،برآمدکی جانے والی ممنوعہ اشیاء میں 12970 کلوگرا م سپاری ، 3049 پیکٹ گٹکا مکس، 1524 سگریٹ، 206 بنڈلز نیٹ کا کپڑا اور اس کے علاوہ دیگر متفرق سامان جس میں ڈیری مصنوعات کے 9063 کارٹن شامل تھے۔
اس کےعلاوہ ایرانی پیٹرول 12300 لِیٹر،اور ڈیزل 116355 لِٹر کوکنگ آئل 2880 لیٹر ،الیکٹرانک آلات اورگاڑیوں کے اسپئیرپارٹس اور 04عددمختلف گاڑیاں بھی شامل تھیں
پاکستان کوسٹ گارڈزہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیےہمہ وقت مصروف عمل ہے،پاکستان کوسٹ گارڈزاپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیےاپنا کام جاری رکھتے ہوئےملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے