پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز دو، ایک سے جیت لی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو، ایک سے نام کی۔
آخری ٹی 20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آئرش ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 178 رنز بنائے، لورکن ٹکر 73، اینڈی بالبرنی 35 اور ہیری ٹیکٹر 30 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4 اوورز میں 14 رنز دے کر3 شکار کیے، عباس آفریدی نے 2، عماد وسیم اور محمد عامر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی ٹیم نے 179 کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں حاصل کیا۔
کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 56، صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔