لاہور میں مالی مشکلات کا شکارشیخ زید اسپتال کی او پی ڈی چھٹے روزبھی بند رہی جس سےمریضوں کا شدید پریشانی کاسامناہے۔
رپورٹس کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پرعملےکی طرف سےپرچی کاونٹر بند اور او پی ڈی غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیاہے۔
دور دراز کے علاقوں اور دیگر شہروں سے اسپتال آنے والے مرض بغیر علاج ہی واپس لوٹ گئے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز شیخ زاید اسپتال کے مطابق اسپتال میں جان بچانے والی ادویات موجود نہیں شیخ زاید اسپتال میں بیشتر طبی مشینری خراب ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔ جب تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔